جہلم سے اسلام آباد دھرنے میں جانے والے ایم پی اے کے قافلے پر چھاپہ، 21کارکنان گرفتار
جہلم(ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس نے اسلام آباد دھرنے میں جاتے ہوئے ایم پی اے رفعت زیدی کے قافلے پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے 21 کارکنان کو گرفتار کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے جی ٹی روڈ سوہاوہ کے قریب پی ٹی آئی کے قافلے پر کریک ڈاون کیا ، ایم پی اے سید رفعت محمود زیدی ساتھیوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئیں ، ایم پی اے کی قیادت میں قافلہ اسلام آباد دھرنےکےلئےجارہاتھا، دوکوسٹرپانچ گاڑیاں جھنڈےبھی پولیس نےقبضےمیں لےلئے۔