لاہور کی قدیمی مارکیٹ کی دکانیں گرانے کا فیصلہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)شہر کی قدیمی مارکیٹ نیلا گنبد کی دکانیں گرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اے سی سٹی کے مطابق نیلا گنبد کی تاریخی اہمیت کو دوبارہ بحال کرنے کیلئے 100 دکانیں ختم کی جائیں گی،نیلا گنبد کے آگے بنی سائیکل مارکیٹ کی 100 دکانیں گرائی جائیں گی،دکانداروں کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب تاجروں کا کہنا ہے کہ دکانیں ختم کرنے سے 15 ہزار سے زائد گھرانوں کے چولہے بند ہو جائیں گے۔ضلعی انتظامیہ نے دکانیں گرانے کے زبانی احکامات دئیے ہیں۔