بھارت میں کرکٹ میچ کے دوران" پاکستان زندہ باد" کے نعرے لگ گئے

بھارت میں کرکٹ میچ کے دوران" پاکستان زندہ باد" کے نعرے لگ گئے
بھارت میں کرکٹ میچ کے دوران

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر منگلورو میں ایک کرکٹ میچ کے دوران  مبینہ طور پر" پاکستان زندہ باد"کا نعرہ لگانے والے نوجوان کو ہجوم نے تشدد کرکے جان سے مار دیا۔

بھارتی میڈیا کےمطابق منگلورو میں کرکٹ ٹورنامنٹ جاری تھا جس میں 10 ٹیمیں شریک تھیں، اس دوران ایک شخص کو" پاکستان زندہ باد" کا نعرہ لگانے پر ہجوم نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔متاثرہ شخص کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔

 واقعے کے بعد پولیس نے 10 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ وہ واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔