اپوزیشن کی احتجاج کی کال سےروزانہ 190ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے : وفاقی وزیر خزانہ

Nov 24, 2024 | 09:22 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے  کہ اپوزیشن کی احتجاج کی کال سےروزانہ 190ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے ،  لاک ڈاؤن اور احتجاج کے باعث ٹیکس وصولیوں میں کمی ہوتی ہے ۔

جیو نیوز کے مطابق وزیرخزانہ کا مزید کہنا تھا احتجاج کے باعث کاروبار میں رکاوٹ سے برآمدات بھی متاثر ہوتی ہیں ۔ امن عامہ کے لئے سیکیورٹی پر اضافی اخراجات آتےہیں ۔ آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے میں ہونے والے نقصانات اس کے علاوہ ہیں ۔ آئی ٹی اور ٹیلی کام کی بندش سے سماجی طور پر منفی اثر پڑتا ہے ۔

وزارت خزانہ کی تیار کردہ رپورٹ کے مطابق احتجاج سے جی ڈی پی کو  ایک سو چوالیس ارب کا روزانہ نقصان ہوتا ہے۔ برآمدات میں کمی سے روزانہ چھبیس ارب ،براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری متاثر ہونے سے روزانہ تین ارب روپے نقصان ہوتا ہے ۔ احتجاج کے باعث صوبوں کو  زرعی شعبے میں روزانہ چھبیس ارب اور صنعتی شعبے میں یومیہ بیس ارب روپے سے زیادہ نقصان ہے ۔

مزیدخبریں