سینیٹر فیصل واوڈا کی 7 سالہ بیٹی شنایا نے سوئمنگ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی سات سالہ بیٹی شنايا واوڈا نے سندھ ویمنز سوئمنگ چیمپئن شپ 2024 میں بریسٹ اسٹروک کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق شنايا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی مہارت کو ثابت کیا۔اس کامیابی کی خاص بات یہ ہے کہ شنايا کی عمر صرف سات سال ہے لیکن انہوں نے بھرپور لگن اور محنت سے اس کامیابی کو ممکن بنایا۔شنايا نے اپنی روزانہ کی انتھک کوششوں کے ذریعے تیراکی میں مہارت حاصل کی اور چیمپئن شپ میں نمایاں مقام حاصل کیا۔یہ کامیابی نہ صرف ان کے لیے بلکہ ان کے خاندان اور ملک کے لیے بھی فخر کا باعث ہے۔