کرم میں آگ لگی ہےاور خیبرپختونخوا حکومت غائب ہے، بلاول بھٹو

Nov 24, 2024 | 10:58 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ایک طرف تو کرم میں آگ لگی ہوئی ہے ، دوسری طرف خیبرپختونخوا حکومت منظرنامے سے مکمل غائب ہے۔ 

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ چند روز میں 80 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے، لوگ گھروں میں محفوظ نہیں ہیں، کے پی حکومت کی خاموشی دہشت گردوں کا ساتھ دینے کے مترادف ہے، عوام کی حفاظت اور سیکیورٹی کو ہر صورت ممکن بنایا جائے۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زردای نے مزید کہا کہ تحریک انصاف حکومت کی کرم معاملے میں ناکامی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

مزیدخبریں