کرم میں بےگناہوں کے قتل پر علی امین گنڈاپور اور پی ٹی آئی کیوں خاموش ہیں؟شازیہ مری

Nov 24, 2024 | 11:56 PM

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی ترجمان شازیہ مری نےاستفسار کیا ہے کہ کرم میں بےگناہوں کے قتل پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور پی ٹی آئی کیوں خاموش ہیں؟

کراچی سے جاری بیان میں شازیہ مری نے کہا  ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت قیام امن کے بجائے مسلح جتھوں کے ساتھ وفاق پر چڑھائی کرنے میں مصروف ہے۔  پی ٹی آئی کو عوام کے جان و مال کی کوئی فکر نہیں، عوام نے احتجاج کے نام پر فساد کو مسترد کردیا ہے۔بعض عناصر قومی مجرم کو رہا کروانے کےلیے اسلام آباد پر حملہ آور ہونا چاہتے ہیں۔

"جنگ " کے مطابق شازیہ مری کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا حکومت کےلیے انسانی جانوں سے زیادہ اپنی قیادت عزیز ہے، یہ عناصر اسلام آباد پر حملہ آور ہو کر قومی مجرم کو رہا کروانا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی انتشار اور پر تشدد کارروائیوں کے ذریعے اپنے لیڈر کی رہائی چاہتی ہے، کارکنان سوال کریں بانی تحریک انصاف کے بچے احتجاج میں کیوں نہیں آتے؟ پی ٹی آئی کا ہر احتجاج دوسرے ممالک کے سربراہان کی آمد پر ہی کیوں ہوتا ہے؟

مزیدخبریں