پی ٹی آئی کے کارکنان اڈیالہ جیل میں جگہ ختم ہونے پر کہاں منتقل کر دیئے گئے ؟ جانیے

Oct 24, 2024 | 11:39 AM

اٹک (ویب ڈیسک) احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے 240 تحریک انصاف کے کارکنان کو اڈیالہ جیل میں گنجائش نہ ہونے پر ڈسٹرکٹ جیل اٹک منتقل کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی "آج نیوز "کے مطابق جیل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ احتجاجی مقدمات میں 235 مرد اور 5 خواتین کو گرفتار کیا گیا تھا۔

جیل حکام کے مطابق ان قیدیوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل لایا گیا تھا، لیکن جیل میں مزید گنجائش نہ ہونے پر قیدیوں کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک منتقل کردیا گیا ہے۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ سینٹرل جیل راولپنڈی میں اس وقت کوئی زیر سماعت قیدی نہیں ہے، قیدیوں کی ڈسٹرکٹ جیل اٹک منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں