مری میں کھاد کے نئے ریٹ مقرر

Oct 24, 2024 | 03:56 PM

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈپٹی کنٹرولر فرٹیلائزر ڈاکٹر محمد احمد نے آج مری میں کھادوں کے نئے ریٹ مقرر کر دیئے۔  کسانوں اور کنزیومرز کے تحفظ اور نوٹیفائیڈ قیمتوں پر کھاد کی سپلائی اوردستیابی کو یقینی بنانے کے مختلف کھاد کی کمپنیو ں نے نائٹروجن، فاسفیٹ اور پوٹاشیم کی قیمتیں مقرر کی ہیں۔

ڈپٹی کنٹرولر فرٹیلائیزر ڈاکٹر محمد احمد نے پنجاب سپیشل آرٹیکلز ایکٹ 1973 کے تحت ضلع مری کے مضافات  میں جن کھاد کمپنیوں  کی قیمتیں مقرر کی ہیں۔ان کی تفصیل اس طرح ہے۔ ایف ایف سی  یوریا 4400(p) (g)4450، 4650 نیم چڑھی اور ڈی اے پی سونا 11964،ایف ایف سی ڈی اے پی 11915 مقرر ہوے۔ فاطمہ پاک عرب فرٹیلائزر نے یوریا سرسبز 4400، اور ببر شیر 4549 جبکہ ڈی اے پی سر سبز 11966اور،ببر شیر 11976،اینگرو فرٹیلائزر لمیٹڈ نے ای۔ یوریا 68۔4648 اور ای زبردست 5980 جبکہ ڈی اے پی 46۔11870 اور ایگری ٹیک لمیٹڈ نے تارا یوریا 4649 کے حساب سے مقرر کی ہیں۔ کھاد کے تمام مینو فیکچرر، کھاد کے ڈیلروں، ڈسٹریبوٹرز، کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی دوکانوں پر ریٹ لسٹیں آویزاں کریں، اپنے سٹاک رجسٹروں پر ہر پراڈکٹ کا حساب الگ صفحے پر درج کریں، جس میں کسان کا نام، چیز کا نام،کیش میمو، کمپنی کا نام اور قیمت درج کریں اور کھاد کے ڈپٹء کنٹرولر/ اسسٹنٹ کنٹرولر کو انوائس، ڈیلوری چالان، سٹاک رجسٹر، لیجر، کیش میمو اور موجودہ سٹاک کا ریکارڈ فراہم کریں۔

 یہ نوٹیفیکیشن مری کے مضافات میں اگلے آرڈرز تک فوراً نافذالعمل ہوگا۔

مزیدخبریں