ملازمین کے رہنماؤں کی گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ 

ملازمین کے رہنماؤں کی گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر) سول سیکرٹریٹ کے ملازمین نے پولیس کی جانب سے ملازمین کے رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ گرفتار رہنماؤں کو فوری رہا کیا جائے اور ددیگر مطالبات تسلیم کئے جائے مظاہرین کا کہنا تھا  رہنماؤں کی گرفتاری کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ پی ایم ایس کوٹہ پر عمل در آمد کیاجائے اور اس کو تین کیڈرز پر تقسیم کیا جائے،ڈی سی آفس کی ملازمین کا سیکرٹریٹ میں انضمام نہ کیا جائے،سیکرٹریٹ ملازمین کے ترقی کے حوالے سے وزیراعلی کے ہدایات پر عمل کیا جائے،سیکرٹریٹ میں پیرا شوٹر کا داخلہ قبول نہیں، غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ بند کیا جائے اور گرفتاررہنماوں کو فی الفور رہا کیا جائے بصورت دیگر احتجاجی جاری رہے گا۔