عمرکوٹ :گٹکا ڈیلر گرفتار،30 ہزار پڑیاں برآمد
عمرکوٹ(سید ریحان شبیر سے)سی آئی اے پولیس نے گٹکا ڈیلر و پیڈلر گرفتار،10 پولی بیگ اور30 ہزار پڑیاں برآمد کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس نے عمرکوٹ شہر میں کارروائی کرتے ہوئے گٹکا مین پڑی ڈیلر و پیڈلر سنتوش سنبھوانی کو گرفتار کرلیا،ملزم کی دکان پر چھاپہ مارا گیا جہاں گٹکا پڑیاں ذخیرہ کی گئی تھیں ، پولیس نے یہاں سے سفینہ اور عاداب گٹکا پڑیوں سے بھرے ہوئے10 پولی بیگ (کٹے) برآمد کرلیے جن میں "30000" ہزار گٹکا پڑیاں موجود تھیں برآمد کر لی گئیں، ملزم پر گٹکا ایکٹ کے تحت پولیس تھانہ عمرکوٹ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔