نیوزی لینڈ‘ بچوں کو مار کر لاشیں سوٹ کیس میں چھپانیوالی ماں مجرم قرار

Sep 24, 2025

آکلینڈ (آئی این پی)نیوزی لینڈ میں ایک ماں کو دو بچوں کو قتل کرنے اور ان کی لاشوں کو سوٹ کیسوں میں چھپانے کا مجرم قرار دیا گیا۔فرانسیسی  خبررساں ادارے کے مطابق 45 سالہ ہیکیونگ لی کو 2022 میں سیؤل سے نیوزی لینڈ کے حوالے کیا گیا تھا جس کے بچوں کی باقیات سوٹ کیسوں میں دریافت ہوئی تھیں جو جنوبی آکلینڈ میں ایک سٹوریج یونٹ میں چھوڑ دی گئی تھیں۔حکام کا خیال ہے کہ ان کی لاشیں ملنے سے پہلے وہ تین سے چار سال تک مر چکے تھے۔ لی کے وکلا نے استدلال کیا تھا کہ وہ پاگل پن کی وجہ سے قصوروار نہیں تھیں اور 2017 میں ان کے شوہر کی موت نے انہیں ذہنی دبا ؤکا شکار کر دیا تھا۔ لیکن استغاثہ نے دلیل دی تھی کہ وہ جانتی تھیں کہ وہ کیا کر رہی تھیں۔آکلینڈ ہائی کورٹ کی جیوری نے صرف دو گھنٹے کی بحث کے بعد انہیں مجرم قرار دیا۔  انہیں نیوزی لینڈ کے قانون کے تحت کم از کم 10 سال کی بغیر ضمانت عمر قید کی سزا کا سامنا ہے۔

مجرم قرار

مزیدخبریں