چار سدہ (بیورورپورٹ)عاصم شہید قتل کیس میں ایس ایچ او بہرمند شاہ کی عدم گرفتاری کے خلاف جماعت اسلامی نے دھرنے کا اعلان کردیا۔ چارسدہ پولیس عاصم شاہ قتل کیس پر مسلسل اثر انداز ہو رہی ہے،کیس فائل کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کیا جارہاہے،آر پی او وعدہ سے مکر گئے،ڈی پی او کھل کر قاتل کو بچانے کی کوشش کررہا ہے۔تفصیلات کے مطابق میاں عاصم ایڈوکیٹ شہید کے بہمانہ قتل کے خلاف جماعت اسلامی چارسدہ کا ہنگامی اجلاس مرکز اسلامی پڑانگ روڈ چارسدہ قائم مقام امیر شاہ زمان ایڈوکیٹ کے سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں قاتل ایس ایچ او بہرہ مند کی عدم گرفتاری، ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کی عدم تعاون کی بہر پور مذمت کی گئی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر چارسدہ، ضلعی پولیس افیسر کی ضلع بدری کا مطالبہ بھی کیا گیا امیر جماعت اسلامی شاہ زمان درانی نے بروز جمعہ بمورخہ 26 ستمبر کو ڈسٹرکٹ پولیس آفس کے سامنے غیر معینہ مدت کے لئے دھرنے دینے کا اعلان کیا دھرنے ہزاروں افراد کی شرکت یقینی بنانے کے لئے ضلع چارسدہ کے تحصیلوں میں اجلاس بروز بدھ منعقد ہونگے بہرہ مند شاہ کی عدم گرفتاری کے خلاف تمام تاجر تنظموں سے رابطہ کیا جائے گا بروز بدھ آل پارٹی کانفرنس بھی منعقد کیا جائے گا موٹرے غنی خان روڈ پر قاتل بہرہ مند شاہ کا فینا فلیکس پولیس والوں نے اتارا جسکی بہر پور مذمت کی گئی پورے ضلع میں انصاف کے حصول کے لئے قاتل بہرہ مند شاہ کے تصویر والے فینا فلیکس لگائے جائینگے اجلاس میں جماعت اسلامی صوبہ خیبر کے نائب امیر محمد ریاض خان، فواد احمد خان، میجر اکبر خان اتمانزئی،جاوید خان، ہارون خان، ملک سجاد گونڈا، پاکستان مسلم لیگ کے صدر ہمایون شاہ کاکا خیل، میاں عالمگیر شاہ، میان گان فیملی، وکلاءاور دیگر نے شرکت کی۔ یاد رہے کہ ایک ماہ قبل ایس ایچ او سٹی بہر مند شاہ کی مبینہ طور پرفائرنگ سے وکیل شہید ہوا تھا جس کےخلاف جماعت اسلامی نے ایس ایچ او کو سزا دینے تک تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔