اختیار ولی فیصل مسجد میں جا کر حلف دیں کہ مریم نواز اور شہبازشریف الیکشن جیتے ہوئے ہیں: شوکت بسرا کا چیلنج

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا اور وزیراعظم کے کورآرڈینیٹر اختیار ولی کے درمیان نجی ٹی وی کے پروگرام میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا جس دوران اختیار ولی آپے سے باہر ہو گئے اور انہوں نے شوکت بسرا کو گالی بھی دیدی جبکہ شوکت بسرا نے انہیں چیلنج کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق شوکت بسرا نے جب شہبازشریف کو اردلی وزیراعظم کہا تو اختیار ولی پروگرام کے دوران ہی اپنا آپا کھو بیٹھے اور سیدھی گالیاں دینا شروع کر دیں جس پر منصور علی خان نے انہیں روکنے کی کبھی کوشش کی ، شوکت بسرا نے کہا کہ میں اختیار ولی کو گالی کے جواب میں گالی نہیں دوں گا وزیراعظم ووٹوں اور عوام سے ہوتا ہے ، میں چیلنج کرتاہوں کہ اختیار ولی فیصل مسجد جا کر حلف دیں کہ نوازشریف، شہباز شریف اور مریم نواز جیتی ہوئی ہیں، ہم مان لیں گے ، پر شوکت بسرا نے کہا کہ یہ بے غیرت ہے ، اگر غیرت ہوتی تو مجھے گالی نہ دیتا۔
ن لیگ کے اختیار ولی کی لائیو شو میں شوکت بسرا کو گالیاں۔۔۔
— Shafqat Ali Qureshi (@ShafqatAli1256) September 24, 2025
میں گالی کے جواب میں گالی نہیں دوں گا ان کو چیلنج کرتا ہوں میرے ساتھ فیصل مسجد جاکر حلف دیں کہ مریم اور نواز شریف الیکشن جیتے ہوئے ہیں۔ شوکت بسرا کا چیلنج pic.twitter.com/ukSg9bg7Nh