شبقدر ( نمائندہ خصوصی )تحصیل شبقدر میں ڈینگی کے خطرناک وار کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ ٹی ایچ کیو ہسپتال شبقدر میں ٹوٹل 75 مریض رپورٹ ہوئے ہیں پرائیویٹ ہسپتالوں میں 50 سے زیادہ مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 20 ہیں اب تک ڈینگی کے درجنوں سکریننگ ٹیسٹ کئے گئے 75 ٹیسٹ مثبت آئے ہیں شبقدر کے عوام حفاظتی تدابیر پر عمل یقینی بنائیں شبقدر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں فوگ سپرے کیا جاتا ہے ڈی ایم ایس ڈاکٹر مصباح اللہ نے بتایا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال شبقدر میں ڈینگی کا ٹیسٹ مفت کیا جاتا ہے انہوں نے بتایا کہ شبقدر میں ڈینگی مچھروں سے متاثرہ درجنوں مریض صحت یاب ہو چکے ہیں عوام میں شعور کی اشد ضرورت ہے ڈی ایم ایس ڈاکٹر مصباح اللہ نے بتایا کہ اختیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے ڈینگی مچھروں سے نجات پایا جا سکتا ہے