نماز کی سنن قبلیہ و بعدیہ؛اہمیت و فضیلت!

Aug 25, 2024

        

مولانا عبدالقوی ذکی حسامی

    عقیدۂ توحید کے بعد سب سے اہم ترین فریضہ؛ نماز ہے۔ بے شمار آیات و روایات، اس حکم کی فرضیت کے متعلق کتاب و سنت میں مذکور ہیں  جو اللہ سے قرب کا آسان اور قریب ترین راستہ ہے۔

" اقرب ما یکون العبد من ربہ وھو ساجد" بندہ اپنے پروردگار سے زیادہ قریب سجدہ کی حالت میں ہوتا ہے۔ (ابو داؤد) نماز نبی اکرم ؐ  کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے،حضرات صحابہ کرام ؓنے اس فریضہ کے آنے پر عید جیسی خوشی منائی،یہ فریضہ نماز کسی بیماری اور مجبوری میں معاف نہیں ہے، نیز احادیث مبارکہ میں فرائض کے علاوہ دیگر نمازوں کی ترغیب دی گئی ہے،اور نبی کریم ؐکا اس سلسلہ میں متواترعمل بھی ثابت ہے۔ اصطلاحِ شرع میں اْن نمازوں کو نوافل کہا گیا ہے؛تاہم جن نمازوں کو نبی اکرم ؐ  نے اہتمام کے ساتھ ادا فرمایا، انہیں سنت ِمؤکدہ کہا جاتا ہے، نماز سے پہلے اور بعد کی جو سنتیں ہیں ان کی اہمیت کے لیے یہی بات کافی ہے کہ آپؐ  ان سنتوں کو نہایت اہتمام سے ادا فرمایا کرتے تھے، جیسا کہ آگے آئے گا۔عام طور پر جو کوتاہی اور لاپروائی اس حوالہ سے برتی جا رہی ہے،وہ بہت ہی تکلیف دہ ہے، بالخصوص نوجوان طبقہ اس کا زیادہ شکار ہے۔ اس باب میں ہر نماز کے سنن سے متعلق مستقل فضائل ہیں،مجموعی لحاظ سے بھی ان سنن کی فضیلت آئی ہے، جو ہمیں عمل پر ابھارنے کے لیے کافی ہے؛چنانچہ جو بندہ دن میں بارہ رکعتیں اہتمام سے ادا کرتا ہے اس کے لیے جنت میں ایک محل اللہ تعالیٰ کی جانب سے اس کو دیا جائے گا۔ "قال رسول اللّہ: من صلیٰ فی یوم ولیلۃ ثنتی عشرۃ رکعۃ بنی لہ بیت فی الجنۃ" (ترمذی) وہ کونسی بارہ رکعتیں ہیں۔ دو فجر سے پہلے کی،چار ظہر سے قبل اور دو بعد ظہر کے،دو مغرب کے بعد کی اور عشاء  کے بعد کی دو رکعتیں۔ ان میں سے ہر نماز کی سنتوں کی علیحدہ فضیلت ہے، جس کاعملاً التزام ہم پرضروری ہے۔

 فجر کی سنتوں کے متعلق فضائل: دن کے آغاز میں جو نماز پڑھی جاتی ہے وہ فجر کہلاتی ہے۔ اس کی سنتوں کے متعلق نبی اکرم ؐ سے بڑے جامع فضائل مسطور ہیں،: قال رسول اللّٰہ ا لاتدعوھما وان طردتکم الخیل" (ابو داؤد۔بروایت ابو ہریرہ ؓ) نبی کریم ؐنے فرمایا فجر کی دو رکعت سنت نہ چھوڑو اگرچہ تمہاری یہ حالت ہو کہ گھوڑے تم کو دوڑا رہے ہیں،مطلب یہ کہ تم کہیں سفر پر تیزی سے جا رہے ہو گھوڑوں کی پیٹھ پر سوار ہو تب بھی اس سنت کو ترک نہ کرو،ایک مقام پر سنت ِفجر کی فضیلت یوں بیان فرمائی" لم یکن النبی  علی شئی من النوافل اشد تعاھدا منہ علی رکعتی الفجر"(بخاری ومسلم بحوالہ مشکوٰۃ۔بروایت عائشہؓ) نبی اکرم ؐ  نوافل میں سب سے زیادہ فجر کی دو رکعت سنت کا اہتمام فرمایا کرتے تھے۔سنتوں میں سے کسی سنت کی قضا نہیں ہے؛ مگر فجر کی سنت کی قضا ایک روایت سے ثابت ہے

" من لم یصل رکعتی الفجر فلیصلھما بعد ما تطلع الشمس" (ترمذی،معارف الحدیث۔راوی ابو ہریرہؓ) نبی کریم ؐ  نے فرمایا جس نے فجر کی سنتیں نہ پڑھی ہوں اس کو چاہیے وہ سورج نکلنے کے بعد ادا کرے۔ان روایات کی روشنی میں حضرت حسن بصری ؒکے نزدیک اور امام ابوحنیفہؒ کے ایک قول کے مطابق فجر کی سنت واجب ہے۔ (تحفۃ القاری،محدث پالنپوریؒ) علاوہ ازیں یہ حکم بھی فجر کی سنت کے ساتھ خاص ہے کہ جب کوئی آدمی نمازِ فجر کے لیے مسجد میں داخل ہو اور فرض نماز شروع ہوچکی ہو، اس نو وارد کو یہ گمان غالب ہو کہ اس کو کم ازکم دوسری رکعت یا قعدہ اخیرہ مل جائے گا، تو اس کو چاہیے کہ اوّل سنت ادا کرے،پھر نماز میں شامل ہوجائے، "واذا خاف فوت رکعتی الفجر لاشتغالہ بسنتھا ترکھا لکون الجماعۃ اکمل والا  بانَّ رجا ادرک رکعۃ فی ظاھر المذھب" (رد المختار مع الدر المختار) اسی طرح حضرت عبداللہ بن مسعودؓ ایک مرتبہ مسجد میں داخل ہوئے،نماز شروع ہوچکی تھی،تو آپؓ  نے پہلے سنت ادا کی،پھر جماعت میں شامل ہوئے،(شرح معانی الاثار) "انہ دخل المسجد والامام فی الصلاۃ فصلیٰ رکعتی الفجر " ان روایات سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ نبی اکرم ؐاور حضرات صحابہ کرام ؓ کے نزدیک فجر کی سنت کی کس قدر اہمیت تھی،اور انہوں نے اس سنت کا کس طرح اہتمام کیا۔

  ظہر کی سنتوں کے متعلق فضائل: زوالِ شمس کے بعد پڑھی جانے واالی نماز ظہر کہلاتی ہے،اس کی سنت کے فضائل بھی قریب قریب فجر کی سنت کے ہیں۔آپ ؐ نے  ارشاد فرمایا جو ان سنتوں کی حفاظت کرے گا،(یعنی روزانہ ادا کرے گا) اللہ اس پر دوزخ کی آگ پر حرام کردے گا، "من حافظ علی اربع رکعات قبل الظہر واربع بعدھا حرمہ اللّٰہ علی النار "(ترمذی، ابو داؤد،ابن ماجہ۔ بروایت ام حبیبہ ؓ) صاحب ِمعارف الحدیث ؒاس حدیث کے ذیل میں لکھتے ہیں آقا ؐ سے بعد ظہر دو رکعت پڑھنا زیادہ ثابت ہے، جو کہ سنت ِموکدہ کہلائی جاتی ہیں؛ البتہ چار رکعتوں کی صورت یہ ہوگی کہ دو سنت ِموکدہ اور دو نفل،(معارف الحدیث) ایک دوسری روایت میں حدیث کا یہ مضمون آیا ہے کہ نبی ؐ نے فرمایا ظہر سے پہلے کی چار رکعتیں جن کے درمیان سلام نہ پھیرا جائے،ان کے لیے آسمان کے دروازے (یعنی جنت کے دروازے) کھل جاتے ہیں، (سنن ابو داؤد۔ابن ماجہ،راوی ابو ایوب الانصاری ؓ) " قال النبی اربع قبل الظھر لیس فیھن تسلیم تفتح لھن ابواب السماء۔"

عصر کی سنتوں کے فضائل: نماز ِعصر جو دن کے درمیانی حصہ میں ادا کی جاتی ہے،اس نماز کی سنت کے سلسلہ میں صرف آپ ؐ کا ترغیبی ارشاد ملتا ہے، جس کا اہتمام کرنے پر بندہ مستحقِ ثواب ہوتا ہے، آقا ؐکا فرمان ہے "رحم اللّٰہ امراً صلیٰ قبل العصر اربعاً " (مسند احمد بحوالہ معارف الحدیث،راوی ابن عمرؓ) اللہ کی رحمت ہو اس بندے پر جو عصر سے پہلے چار رکعتیں پڑھے،اگرچہ اس سنت کا حکم کوئی تاکیدی نہیں ہے، مگر طالب ِآخرت کے لیے اعمالِ صالحہ بہترین سرمایہ ہے،جو اسی دنیا میں وہ کرسکتا ہے۔ اسی طرح آپ ؐ سے عصر سے پہلے دو گانہ نماز ادا فرمانا بھی ثابت ہے، "کان رسول اللّٰہ ا یصلی قبل العصر رکعتین" (ابوداؤد، مشکوٰۃ، بروایت حضرت علیؓ) چونکہ یہ سنت،سنت ِغیر موکدہ ہے،اس سلسلہ میں اس سنت کا حکم یہ ہے کہ اس کے پڑھنے والے کوثواب،اور نہ پڑھنے والے کو کوئی گناہ نہیں؛ البتہ سنت ِموکدہ باصرار چھوڑنے والا گنہگار ہوگا۔ اگر ہم ایسے وقت مسجد پہنچے اور کچھ وقت جماعت کے لیے باقی ہو،تو بجائے قیل و قال کے دو یا چارکعت پڑھ کر اس فضیلت کوحاصل کریں۔جیسا کہ روایات سے معلوم ہوا۔

مغرب کی سنتوں کے فضائل: نمازِ مغرب غروبِ آفتاب کے فوراً بعد پڑھی جاتی ہے۔اس کی سنتوں کی بھی بڑی فضیلت احادیث میں واضح طور پر آئی ہے۔آپ ؐ فرماتے تھے جو بندہ مغرب کے بعد چھ رکعت سنت پڑھے اس کے گناہ بخش دیئے جائیں گے اگر چہ سمندر کے کف کے برابر ہوں، "قال علیہ الصلوٰۃ والسلام من صلیٰ بعد المغرب ست رکعات غْفرت لہ ذنوبہ وان کانت مثل زبد البحر" (طبرانی) اللہ کی رحمت اپنے بندوں پر کس طرح مہربان ہے، ذرا سی کوشش سے بندہ اپنے ڈھیر سارے گناہ بخشوا لے،اور پاک ہوجائے، در حقیقت یہ فضائل ہمارے لیے ہیں۔دن رات آدمی اللہ کی کتنی نافرمانی کرتا ہے،پھر بھی اللہ ہمارے لیے بخشش کے دروازے کھولے ہوئے ہے۔ایک دوسری روایت میں ہے کہ جس نے بعد نمازِ مغرب بات کرنے سے پہلے دو یا چار رکعات نماز پڑھی، اللہ اس کی نماز کو جنت کے اعلیٰ ٰ مقام علیین تک اٹھائے گا، "قال النبی من صلیٰ بعد المغرب قبل ان یتکلم رکعتین وفی روایۃ اربع رکعات رفعت صلاتہ فی علیین" (مشکوٰۃ) مطلب یہ ہے کہ اس کے اس عمل کو ساتویں آسمان تک اٹھایا جائے گا۔ایک دوسرا قول یہ بھی ہے کہ آخرت میں اس کا یہ عمل اللہ سے قرب کا ذریعہ بنے گا "واقربھا من اللّٰہ فی الآخرۃ (باب السنن وفضلھا، ص298 لمعات شرح مشکوٰۃ)۔

 عشاء کی سنتوں کے فضائل: دن کی آخری نماز عشاء کی نماز ہے۔اس کے سنن کا اہتمام بھی نبی علیہ الصلوٰۃوالسلام سے ثابت ہے، حضرت ابن ِعمرؓ  سے مروی ہے کہ انہوں نے کہا میں نے رسول اللہ ؐ  کے ساتھ آپؐ کے گھر میں عشاء کے بعد دو رکعت نماز پڑھی "صلیت مع رسول اللّٰہ۔۔الخ ورکعتین بعد العشاء فی بیتہ" (بخاری و مسلم)اور ابو داؤد کی روایت میں نبی اکرم ؐکا یہ عمل مذکور ہے کہ آپ ؐجب بھی حضرت عائشہؓ کے یہاں تشریف لاتے چار یا چھ رکعات ضرور ادا  فرماتے۔

(ابوداؤد، معارف الحدیث،بروایت عائشہ ؓ) قالت ما صلیٰ رسول اللّٰہ ا العشاء قط فدخل علی الا اربع رکعات و ست رکعات" اس حدیث کے ذیل میں محدثین فرماتے ہیں  جمہور آئمہ کے نزدیک تو وہی دو رکعت سنت ِموکدہ ہیں جو ابن عمرؓ کی روایت سے منقول ہے، البتہ ان دو رکعت کے علاوہ آرام فرمانے سے پہلے مزید دو یا چار رکعت آپؐ  پڑھتے تھے۔ ان فضائل کے ہوتے ہوئے بھی سنتوں کے سلسلہ میں اگر ہ”ہم ہیں پاکستان“سردار تنویر الیاس کے نعرہ مستانہ نے کشمیریوں کی زندگی میں ایک نئی روح پھونک دی!

مزیدخبریں