جاپانی کمپنیاں مختلف شعبوں میں اقتصادی مواقع سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں:گورنر پنجاب کی جاپانی سفیر سے گفتگو
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) گورنر پنجاب سلیم حیدر خان سے پاکستان میں جاپان کے سفیر اکاماتسو شوئی چی نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں معیشت، زراعت اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
"جنگ" کے مطابق گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے جاپانی سفیر سے گفتگو میں کہا کہ صوبۂ پنجاب میں زراعت کے شعبے میں جاپان کی مہارتوں سے استفادہ کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ جاپانی کمپنیاں آٹو موبائل سیکٹر سمیت مختلف شعبوں میں اقتصادی مواقع سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔
جاپانی سفیر اکاماتسو شوئی چی نے کہا کہ پاکستان میں تقریباً 80 جاپانی کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔ پاکستان اور جاپان کے درمیان عوامی سطح پر رابطوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔