جیکب آباد میں غیرت کے نام پر خاتون کو قتل کرکے بغیر غسل و کفن دفنائے جانے کا انکشاف، تفصیلات سامنے آگئیں

جیکب آباد (آئی این پی ) جیکب آباد میں غیرت کے نام پر خاتون قتل، بغیر غسل و کفن کے دفنا دیا، پولیس نے قبر کی نشاندہی کردی، ایک ملزم گرفتار، قبرکشائی کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے تاجو دیرو تھانہ کی حدود جھنڈو موڑ کے قریب ریلوے تالاب کی رہائشی نادیہ خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرکے خفیہ طور پر بغیر غسل و کفن کے دفنا دیا گیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے مقتولہ کی قبرکی نشاندہی کرلی۔
غیرت کے نام پر خاتون کو قتل کرنے کے واقع کا ایس ایس پی جیکب آباد نے نوٹس لے لیا ہے نوٹس لینے کے بعد مقتولہ کی قبر پر پولیس کو تعینات کردیاگیا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے قبر کشائی کے لیے عدالت سے بھی رجوع کرلیا گیا ہے۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مرکزی ملزم اعجاز کھوسہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔