دنیا میں سب سے زیادہ کھجوریں کہاں اگائی جاتی ہیں؟ یہ سعودی عرب نہیں بلکہ ۔۔۔

دنیا میں سب سے زیادہ کھجوریں کہاں اگائی جاتی ہیں؟ یہ سعودی عرب نہیں بلکہ ۔۔۔
دنیا میں سب سے زیادہ کھجوریں کہاں اگائی جاتی ہیں؟ یہ سعودی عرب نہیں بلکہ ۔۔۔
سورس: Wikimedia Commons

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) رمضان کے دوران افطار کے وقت اکثر مسلمان ایک میٹھی اور خوش ذائقہ خشک کھجور کے ساتھ روزہ کھولتے ہیں، جو مشرق وسطیٰ میں صدیوں سے پسند کی جاتی رہی ہے۔ رمضان کے 29 یا 30 دنوں میں اہل ایمان اور صاحب استطاعت مسلمان طلوع فجر سے غروب آفتاب تک کھانے، پینے، سگریٹ نوشی اور ازدواجی تعلقات سے پرہیز کرتے ہیں تاکہ تقویٰ میں اضافہ ہو۔

کھجور اور پانی کے ساتھ روزہ افطار کرنا اسلامی تعلیمات میں ایک خاص مقام رکھتا ہے، اور اس کا ذکر قرآن میں اس کی غذائی اہمیت کے حوالے سے کیا گیا ہے۔ کھجور میں اہم وٹامنز، منرلز اور فائبر پائے جاتے ہیں، اور یہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہیں۔ اس میں قدرتی مٹھاس (فرکٹوز) کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے کھجور طویل روزے کے بعد توانائی کا ایک بہترین ذریعہ بھی سمجھی جاتی ہے۔

کھجور کی کاشت ہزاروں سالوں سے جاری ہے، اور نر اور مادہ کھجور کے درختوں میں صرف مادہ درخت ہی پھل دیتے ہیں۔ اگر ان کا خیال رکھا جائے تو کھجور کا درخت 100 سال سے زائد عرصہ زندہ رہ سکتا ہے۔ ایک بالغ کھجور کا درخت ہر فصل کے دوران 100 کلوگرام (تقریباً  10 ہزار کھجوریں) پیدا کر سکتا ہے۔

الجزیرہ ٹی وی کے مطابق 2022 میں  دنیا بھر میں تقریباً  ایک  کروڑ ٹن کھجوریں پیدا ہوئیں۔ کھجور کے درخت زیادہ تر گرم اور طویل گرمیوں والے علاقوں میں اچھی پیداوار دیتے ہیں، خاص طور پر مشرق وسطیٰ اور اس سے ملحقہ خطے میں ان کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے۔

مصر دنیا میں سب سے زیادہ کھجور پیدا کرنے والا ملک ہے، جو عالمی پیداوار کا 18 فیصد فراہم کرتا ہے۔ سعودی عرب دوسرے نمبر پر ہے، جہاں دنیا کی 17 فیصد کھجوریں پیدا ہوتی ہیں، جب کہ الجزائر تیسرے نمبر پر ہے جو عالمی پیداوار کا 13 فیصد فراہم کرتا ہے۔

اسرائیل بھی  دنیا کے بڑے کھجور برآمد کنندگان میں شامل ہے، جس نے 2022 میں  330 ملین ڈالر کی مدجول کھجوریں مالیت میں برآمد کیں۔ تاہم اسرائیل کے غزہ پر حملے میں  61 ہزار  سے زائد فلسطینیوں کی شہبادت  کے بعد کئی گروہوں نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔

مزید :

Ramadan -Ramadan News -