علیمہ خان کا دورہ پختونخوا، ورکرز نے وزیراعلیٰ اور دیگر قیادت کیخلاف شکایات کے انبار لگا دیئے

Aug 25, 2024 | 05:13 PM

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے دورہ پشاور کے دوران پارٹی لیڈر شپ پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق علیمہ خان نے پشاور کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے جیل کاٹنے والے پارٹی ورکرز اور ان کے اہلخانہ سے ملاقاتیں بھی کیں۔ علیمہ خان کے سامنے ورکرز نے وزیراعلیٰ اور دیگر قیادت کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے۔ علیمہ حلقہ پی کے 83 میں ورکرز سے ملیں اور ان کی ناراضی دور کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علیمہ خان کے ہمراہ ایم این اے شاندانہ گلزار اور پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ بھی موجود تھیں، علیمہ خان نے پارٹی قیادت سے سخت ناراضی کا اظہار کیا۔ علیمہ خان نے دورے سے متعلق وزیر اعلیٰ سمیت کسی کابینہ رکن کو بھی اعتماد میں نہیں لیا اور انہوں نے خود ورکرز کو ساتھ لے کر عمران خان کی رہائی کے لیے مہم چلانے کا اعلان بھی کیا۔ علیمہ خان نے پشاور تحصیل گورگٹھڑی کا بھی دورہ کیا، پشاور کے بعد مردان میں بھی علیمہ خان پارٹی کارکنوں سے ملیں اور مقامی لیڈر شپ پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں