سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400روپے کی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400روپے کی کمی
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400روپے کی کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں آج بھی سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1400 روپے تنزلی کے بعد 2 لاکھ 77 ہزار 900 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کے نرخ 1201 روپے کمی سے 2 لاکھ 38 ہزار 254 روپے ہوگئے جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2 لاکھ 18 ہزار 400 روپے میں فروخت ہوا۔ادھر، فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمتیں بالترتیب 3 ہزار 350 روپے اور 2 ہزار 872 روپے پر مستحکم رہیں۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں بھی سونا 14 ڈالر سستا ہو گیا، جس کے بعد اس کی فی اونس قیمت 2 ہزار 661 ڈالر پر آگئی۔

مزید :

بزنس -