معروف عالم دین مولانا انتظار الحق تھانوی انتقال کرگئے

Aug 25, 2024 | 06:23 PM

 کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف عالم دین اور متحدہ علماء پاکستان کے سرپرست مولانا انتظار الحق تھانوی انتقال کرگئے۔انتظارالحق تھانوی مایہ نازعالم دین مولانا احتشام الحق کے صاحبزادے تھے اور وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔مرحوم مولانا احترام الحق تھانوی کے چھوٹے اورمولانا تنویر الحق تھانوی کے بڑے بھائی تھے اور ان کی عمر 72 برس تھی۔مولانا انتظار الحق تھانوی کی نمازجنازہ مسجد قبا،نزد داود اسکول/ پی ٹی وی سینٹر کے پاس کل بعد نماز ظہر 1:30 پر اداکی جائیگی اور انہیں یاسین آباد قبرستان میں سپردخاک کیا جائے گا۔

مزیدخبریں