پشاور(آئی این پی ) پی ٹی آئی رہنماو اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے کہ امید ہے حکومت کیساتھ مذاکرات کامیاب ہوں گے، فارم 47 حکومت نے ہمارے خلاف مقدمات بنائے ہیں اس میں پیش ہو رہے ہیں اور پشاور ہائیکورٹ ہونے کی وجہ سے مذکرات میں شریک نہیں ہوا۔
پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کا کہنا تھا کچھ لوگوں نے میرے بارے غلط باتیں کیں، کہا گیا کہ میں حکومت کے ساتھ مذاکرات نہیں چاہتا، گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ میں تھا اس وجہ سے مذاکرات میں شریک نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ فارم 47 کی حکومت نے ہمارے خلاف مقدمات بنائے ہیں اس میں پیش ہو رہے ہیں، ایک اخبار نے بڑی سٹوری لگائی کہ میں مذاکرات کے لیے نہیں گیا، میڈیا سے گزارش ہے تھوڑا دیکھا کریں، امید کرتے ہیں مذاکرات کامیاب ہونگے۔