حکومت، اپوزیشن کی نیت ٹھیک نہیں، جیل جانا وزیراعظم کے عہدے کا حصہ: شاہد خاقان 

Dec 25, 2024

                                                             اسلام آباد(آئی این پی) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کی نیت ٹھیک ہے نہ اپوزیشن کی۔ جیل جانا وزیر اعظم کے عہدے کا حصہ ہے اور وہاں اچھی تربیت ہوتی ہے۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات بند کمروں میں نہیں ہوتے۔ لیکن یہاں مذاکرات ہونے جا رہے ہیں اور اس کا بھی کسی کو علم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی نیت ٹھیک ہے اور نہ ہی اپوزیشن کی۔ جیل جانا وزیر اعظم کے عہدے کا حصہ ہے۔ اور جیل میں اچھی تربیت ہوتی ہے۔ ہم نے بھی جیل میں کافی عرصہ گزارا ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سیاست میں راستہ افہام و تفہیم کے ذریعے ہی نکلتا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف اپنے بانی کی رہائی کی بات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خلاف قومی احتساب بیورو  (نیب) میں 9 سال جھوٹا کیس چلتا رہا۔ پاکستان کو اضافی صوبوں کی ضرورت ہے۔ لیکن الگ صوبوں کے قیام پر کبھی عملدرآمد نہیں ہوا۔

شاہد خاقان عباسی

مزیدخبریں