گورنر سندھ کا اٹلی کے قونصل جنرل کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ

Dec 25, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے اٹلی کے قونصل جنرل ڈینیلو جیورڈینیلا کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔عشائیے میں ایران، قطر، متحدہ عرب امارات، ترکیہ، جرمن، کویت، تھائی لینڈ، جاپان، انڈونیشیا سمیت مختلف ممالک کے قونصل جنرل، سفارتی حکام سمیت دیگر بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر گور نرسندھ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا عشائیہ پاک اٹلی دوطرفہ تعلقات کا واضح مظہر ہے، اٹلی کے قونصل جنرل کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، انہوں نے دوطرفہ تعلقات کے مزید استحکام میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں ں ے کہا کہ قونصل جنرل کی کاوشیں قابل ستائش رہیں، ان کی نئی ذمہ داریوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔دوسری جانب قونصل جنرل اٹلی کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ کے فلاح و بہبود کے اقدامات قابل ستائش ہیں،  پاک اٹلی تعلقات کے فروغ میں گورنر سندھ کا اہم کردار رہا ہے۔اس موقع پر گورنرسندھ نے قونصل جنرل کے ہمراہ کیک کاٹا اور شاندار فائیر ورکس کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

مزیدخبریں