ریحام خان کی شادی؟ نئے برائیڈل فوٹوشوٹ نے تہلکہ مچادیا

Dec 25, 2024 | 10:44 AM

لاہور (ویب ڈیسک) معروف اینکر ریحام خان کے بادشاہی مسجد میں کروائے گئے نئے برائیڈل فوٹوشوٹ کی تصاویر سے چوتھی شادی کی افواہوں نےایک بار پھرجنم لے لیا لیکن سوشل میڈیا پر زیادہ ترصارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ریحام خان کی یہ تصاویر چوتھی شادی کی نہیں بلکہ یہ محض کسی میک اپ آرٹسٹ یا کلاتھنگ برانڈ کیلئے کروایا گیا فوٹوشوٹ ہے حقیقی شادی نہیں۔

آج نیوز کے مطابق  ریحام خان کی پہلی شادی 1993 میں اعجاز رحمٰن کے ساتھ شادی ہوئی لیکن دونوں کے درمیان 2005 میں طلاق ہوگئی۔ بعد ازاں ریحام خان نے دوسری شادی کیلئے سابق وزیرِاعظم عمران خان کو اپنا ہمسفر چنا اور سال 2014 میں نکاح کرکے نئی زندگی کی شروعات کی لیکن انہیں یہ شادی بھی راس نہ آئی اور2015 میں طلاق پر ختم ہوگئی۔

اس کے بعد ریحام خان نے تیسری شادی خوبرو ماڈل اور اداکار مرزا بلال سے کی ہے جن کے ساتھ خوشی سے زندگی بسر کر رہی ہیں۔ ریحام خان اور مرزا بلال اکثر و بیشتر گھومتے، پھرتے اور کھاتے پیتے بنائی گئی ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بناتی رہتی ہیں لیکن حال ہی میں ریحام خان کی وائرل ہونے والی نئی تصاویر نے دونوں کے تعلقات کے حوالے سے کئی سوال کھڑے کر دیے ہیں۔

ایک صارف نے ریحام خان اور مرزا بلال کی دو ہفتے قبل شیئر کی گئیں انسٹاگرام پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ”جوڑا مری اور لاہور کی سیر پر ایک ساتھ گیا ہوا ہے۔“

مزیدخبریں