لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے چوہنگ میں خاتون سکول ٹیچرکو بھائی نے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق 24 سالہ خاتون استاد زرقا جاوید کو جھگڑے کے بعد اس کے بھائی عثمان نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔آج نیوز کے مطابق واقعہ کے بعد ملزم عثمان فرار ہوگیا، مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دی گئی۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔