گیس فیلڈز کی طویل بندش کے دعوے غلط ہیں: سوئی ناردرن گیس

گیس فیلڈز کی طویل بندش کے دعوے غلط ہیں: سوئی ناردرن گیس
 گیس فیلڈز کی طویل بندش کے دعوے غلط ہیں: سوئی ناردرن گیس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سوئی ناردرن گیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ تمام مقامی گیس فیلڈز مکمل طور پر فعال ہیں اور اپنی مکمل پیداواری صلاحیت پر کام کر رہی ہیں۔ گیس فیلڈز کی طویل بندش کے دعوے غلط ہیں۔

مقامی گیس کے ذخائر کی بندش اور درآمدی RLNG کو ترجیح دینے سے متعلق حالیہ دعوؤں کی وضاحت ضروری ہے۔ گیس کی بندش دسمبر کے کچھ حصوں میں اس وقت ہوئی جب پاور سیکٹر اپنی طلب کے مطابق RLNG حاصل نہیں کر رہا تھا۔ تمام گیس پیدا کرنے والے ذخائراب مکمل طور پر کھلے ہیں اور اپنی بہترین صلاحیت کے مطابق گیس پیدا کر رہے ہیں۔کیونکہ گزشتہ 4 سے 5 دنوں سے پاور سیکٹر اپنی طلب کے مطابق RLNG حاصل کر رہا ہے۔

یہ واضح رہے کہ SNGPL کا نظام غیر استعمال شدہ RLNG کی صرف 2 دن کی سپلائی کو پائپ لائنز میں ذخیرہ کر سکتا ہے کیونکہ ملک میں گیس ذخیرہ کرنے کی علیحدہ سہولت موجود نہیں ہے۔گزشتہ 4 ماہ کے دوران گیس کی فیلڈ سے کٹوتی 100 ایم ایم سی ایف ڈی سےبھی کم رہی ہے۔ جبکہ شائع شدہ خبر کے مطابق "مقامی گیس کی کٹوتی سے معیشت کو 4 ماہ میں 194 ملین ڈالر کا نقصان" میں 329 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کٹوتی کا دعوہ درست نہیں ہے۔ گیس فیلڈ سے کٹوتی صرف کم طلب کے مہینوں میں کی جاتی ہے، جب پاور سیکٹر اپنی مقررہ طلب کے مطابق گیس حاصل کرنے میں ناکام رہتا ہے۔گیس کے ذخائر سال کے زیادہ تر حصے میں اپنی بہترین حالت میں کام کرتے ہیں۔  گیس کی قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے سرکولر ڈیٹ کا مسئلہ بھی حل کر دیا گیا ہے۔ اب ای اینڈ پی کمپنیاں گیس کی سپلائی کے عوض باقاعدہ ادائیگیاں وصول کر رہی ہیں۔

مزید :

قومی -