لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ کرکٹ سے محبت کرنے والے ملک کے طور پر ہم سب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کیلئے بہت پرجوش ہیں۔
محمد رضوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ون ڈے میں اللہ کی مدد سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے سے میگا ایونٹ کے لیے جوش و خروش اور ٹیم کی تیاری اور تعمیر میں اضافہ ہوا ہے اور ہم بے تابی سے اپنے ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلنے اور 8 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے منتظر ہیں۔
رضوان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی ایک بہترین موقع ہے کیونکہ پاکستان 28 برسوں میں اپنے یہاں پہلے آئی سی سی ایونٹ کا خیرمقدم کرتا ہے اور خاص طور پر چونکہ ہم دفاعی چیمپئن ہیں۔ ہم اپنے مداحوں کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک اپنی شاندار مہمان نوازی کے لیے پہچانا جاتا ہے اور مجھے یقین ہے کہ شائقین نہ صرف ہماری ٹیم کو سپورٹ کریں گے بلکہ دیگر ٹیموں کی کارکردگی کو بھی سراہیں گے۔