مرد اور خاتون پولیس افسر کو وائرلیس پر ڈکیتی کی اطلاع ملی مگر جواب نہ دیا، کچھ دنوں بعد ایک ویڈیو جاری ہوئی تو انتہائی شرمناک انکشاف ہو گیا، پورے محکمے کی عزت ہی داﺅ پر لگ گئی

Feb 25, 2017 | 11:50 AM

ارجنٹائن (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ پولیس لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے قائم کیا گیا تاہم اس میں گھس جانے والی کالی بھیڑوں نے پورے محکمے کو بدنام کر کے رکھ دیا ہے۔ دنیا بھر کے پولیس ڈیپارٹمنٹس میں ایسی بھیڑیں موجود ہیں جو ڈیوٹی کے دوران انتہائی غلیظ اور فحش حرکات کرنے سے بھی باز نہیں آتیں اور اپنے فرض کو یکسر بھول جاتی ہیں۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے
ایسا ہی ایک واقعہ ارجنٹائن کے معروف فٹ بالر لیونل میسی کے شہر میں بھی پیش آیا جہاں ایک خاتون اور ایک مرد پولیس افسر کے خلاف فرائض سے غفلت برتنے اور پولیس کی گاڑی میں دوران ڈیوٹی فحش حرکات کرنے پر محکمانہ کارروائی کی جا رہی ہے اور انہیں معطلی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔
اس شرمناک واقعے کی ویڈیو بھی جاری ہو گئی ہے جس میں یہ واضح ہوتا ہے کہ جب یہ دونوں پولیس افسران دنیا و مافیا سے بے خبر انسانیت کو شرمسار کر رہے تھے تو وائرلیس پر اسی علاقے میں ڈکیتی کی اطلاع دی جا رہی تھی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائرلیس پر ڈکیتی کی اطلاع چلی تو دونوں نے اس پر کان دھرنے کے بجائے نظرانداز کر دیا اور غلیظ حرکات میں مصروف رہے۔
ویڈیو میں دونوں پولیس افسروں کے چہرے تو واضح نہیں ہیں البتہ بازوﺅں پر لگے پولیس بیج صاف دکھائی دیتے ہیں جس کے ذریعے دونوں کی پہچان ہوئی اور ان کے خلاف کارروائی شروع کی گئی۔ تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس واقعے کی ویڈیو کس طرح عوامی سطح پر لیک ہوئی۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی
وزارت قانون کے ایک ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ” وزارت نے اس ویڈیو کے حوالے سے مقامی پراسیکیوٹر کے دفتر کو آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ دونوں افسروں کی معطلی کیلئے محکمانہ کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔ ہم صوبے کے عوام کی جان سے اس انتہائی سنگین واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔ “

مزیدخبریں