کسی سٹاک بروکر کو بچانے کی کوشش نہیں کررہے،قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی:سلیم مانڈوی والا

کسی سٹاک بروکر کو بچانے کی کوشش نہیں کررہے،قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی ...
کسی سٹاک بروکر کو بچانے کی کوشش نہیں کررہے،قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی:سلیم مانڈوی والا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ ہم کسی سٹاک بروکر کوبچانے کی کوشش نہیں کررہے ،قانون کی خلاف ورزی کرنے پر سٹاک بروکرز کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

رکاوٹوں کے باوجودپی ایس ایل فائنل لاہورمیں ہی ہوگا، تمام لوگ ٹکٹ خریدیں،وزیراعظم ، آرمی چیف ،وزرائے اعلیٰ کو شرکت کی دعوت دی ہے:نجم سیٹھی

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والاکا کہناتھا کہ ایس ای سی پی کی اسٹاک ایکسچینج میں مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی ،ان کی مداخلت کی وجہ سے اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری متاثر ہوسکتی ہے جبکہ ایس ای سی پی اپنی ناکامی کی ذمہ داری سٹاک بروکرز پر ڈال رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ ایس ای سی پی خود ان کمپنیوں کو روکنے میں ناکام رہا ہے ۔ سنگل ممبرکمپنیاں کئی سال سے بروکریج ہاؤسزچلا رہی ہیں جبکہ سٹاک ایکسچینج میں سنگل ممبر کمپنی بروکریچ ہاوس کا لائسنس لے ہی نہیں سکتی ۔

مزید :

کراچی -