مسجد الحرام کے امام نے نوجوانوں اور شادی شدہ جوڑوں کو خاص نصیحت کر دی
مدینہ منورہ (ویب ڈیسک) مسجد الحرام کے امام نے نوجوانوں اور شادی شدہ جوڑوں کو خاص نصیحت کر دی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق جمعے کے خطبے میں مسجد الحرام کے 9 اماموں میں سے ایک امام شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان زندگی سکون اور مہذب زندگی کا نام ہے، جب کوئی ایسا واقعہ پیش آتا ہے جس سے زندگی میں خلل پڑتا ہے اور عدم استحکام پیدا ہوتا ہے تو ان کے درمیان حسن سلوک کو تسلیم کرنے کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتا ہے۔
امام کا شوہروں سے متعلق کہنا تھا کہ شوہروں کو ایک اچھی زندگی فراہم کرنے کے لیے سخت محنت کرنی چاہیے، بیویوں کو اپنے شوہر کی حفاظت یقینی بنانی چاہیے۔ اس کی غیر موجودگی میں بچے کی پرورش، پیسوں کی حفاظت اور گھر میں استحکام بنائے رکھے۔
انہوں نے طلباء کو بھی نصیحت کی کہ وہ اپنے اساتذہ کی عزت اور ان کا احترام کریں، اساتذہ کو بے عزت کرنے کے بجائے ان سے عاجزانہ اور فرمانبرداری سے بات چیت کریں جبکہ شیخ ڈاکٹر صالح نے اساتذہ کی اہمیت اور سماجی میں ان کے کردار پر بھی روشنی ڈالی، ایک استاد ہے جو کہ سماج میں پڑھانے، پیروی اور پرورش کرنے کی کوشش کرتا ہے اور جب وہ اپنے طالب علموں میں فضیلت دیکھتا ہے تو خوش ہو جاتا ہے۔
طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ طلباء کو اساتذہ کے لیے دعا کرنی چاہیے، انہیں نقصان پہنچانے کے بجائے ان کی عزت اور احترام کرنا چاہیے۔