لاہور(فلم رپورٹر)ریڈیو پاکستان نے معروف تخلیق کاروں کے فن کو سراہتے ہوئے اپنے قومی نشریاتی رابطے پر ایک پروگرام” کتاب کہانی“ کے نام سے شروع کررکھا ہے جس میں ملک کے ممتاز شعراءکرام،ادیبوں اور نثر نگار وں کی تخلیقات پر ایک دستاویزی پروگرام نشر کیا جاتا ہے جس میں ان کی تخلیق کردہ کتب پر بات کی جاتی ہے اس حوالے سے گزشتہ روز ممتاز نعت گو شاعر اور سابق ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان سید سلیم گیلانی کے مجموعے سیدنا پر ایک دستاویزی پروگرام نشر کیا گیا جسے عمران نقوی نے تحریر کیا جبکہ راوی راشد محمود اور یاسمین طاہر تھے اس پروگرام میں اس کتاب کے حوالے سے ناصر زیدی ،فریدہ خانم اور وزیر اعظم کے مشیر جناب عرفان صدیقی کے تاثرات کو شامل کیا گیا پروگرام کی خاص بات اس نعتیہ مجوعہ کلام میں سے لی گئی نعتیہ شاعری تھی جسے ریحان اظہر نے تحت الفظ میں پڑھا جس سے پروگرام کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا اس خصوصی دستاویزی پروگرام کو ریڈیو پاکستان لاہور کی پروڈیوسر فوزیہ سلطانہ نے خورشید علی کی معاونت اور ڈپٹی کنٹرولر پروگرامز آصف کھیتران کی زیرنگرانی تیار کیا جبکہ اس پروگرام کے ایگزیکٹو پروڈیوسر اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان لاہور ساجد درانی تھے ۔