مسیحی عبادت گاہوں میں آج گستاخ خاکوں کے خلافقراردادیں منظور کی جائنگی

Jan 25, 2015


لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان علماءکونسل کے مرکزی چیئرمین اور انٹرفیتھ ہارمنی کونسل انٹر نیشنل کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی سے مسیحی قائدین کے وفد کی ملاقات۔ وفد میں بشپ منو رومال شا ہ ، ڈاکٹر منور چاند ، پادری شاہد معراج ، فادر جیمز چنن ، پادری عموائل کھوکھر ، پادری عنایت برناڈ ، بشپ سبطین ودیگر بھی موجود تھے۔مسیحی قائدین نے اعلان کیا کہ آج ملک بھر کی مسیحی عبادتگاہوں میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف مذمتی قراردادیں منظور کی جائیں گی تمام مذاہب کے مقدسات کے احترام کا قانون اقوام متحدہ میں لانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ مسیحی قائدین نے کہاکہ توہین آمیز خاکے اور مذاہب کے مقدسات کی توہین کرنے والے مختلف مذاہب کے درمیان تصادم پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔پاکستان میں رہنے والے مسلم ،مسیحی اس سازش کو مسترد کرتے ہیں۔
۔
۔
۔
۔
پاکستان علماءکونسل کے مرکزی چیئرمین اور انٹرفیتھ ہارمنی کونسل انٹر نیشنل کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے مسیحی قیادت کے اس اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام تمام مذاہب کے مقدسات کے احترام کا حکم دیتا ہے اور کسی بھی نبی یا آسمانی کتاب کی توہین کرنے والا مسلمان نہیں ہوسکتا۔



مزیدخبریں