پشاور (ویب ڈیسک) قطر اور گلف ائیرلائنز نے ایک ماہ بعد پشاور سے اپنی سروس بحال کردی ہے جبکہ امارات، اتحاد اور عربیہ ائیرلائن نے بھی اپنی سروس دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ آرمی پبلک سکول کے بعد قطر، گلف، امارات، اتحاد اور العربیہ غیر ملکی ائیرلائنز نے اپنی سروس بند کرکے سروس اسلام آباد منتقل کردی تھی تاہم سعودی ائیرلائن، پی آئی اے، انڈس ائیرلائن کی اندرون ملک اور بیرون ملک سروس جاری تھی۔ غیر ملکی ائیرلائنز کی سروس پشاور سے بند ہونے کے باعث بیرون ملک جانے والے مسافروں کو شدید تری مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم اب امن وامان کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد ائیرلائن سیکٹر کے ذرائع نے بتایا ہے کہ قطر ائیرلائن اور گلف ائیر لائن نے اپنی سروس کا آغاز پشاور کے لئے دوبارہ بحال کردیا ہے۔