پاکستان کی معروف اداکارہ کے گھر جلد بچے کی پیدائش متوقع

Jan 25, 2025 | 12:17 PM

کراچی (آئی ا ین پی)  معروف  اداکارہ مریم نفیس اپنے ہاں بہت جلد ننھے مہمان کو خوش آمدید کہنے والی ہیں۔حال ہی میں اداکارہ نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں شوہر کے ساتھ دلچسپ سوالات کا جواب دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں ایک صارف نے تبصرہ کیا ہے کہ آپ کے ہاں بیٹی کی آمد متوقع ہے، اس پر اداکارہ نے ان شاء  اللہ کے ساتھ جواب دیا۔

ویڈیو میں اداکارہ مریم نفیس نے سوالوں کے جواب میں یہ بھی بتایا ہے کہ مجھ سے زیادہ ننھے مہمان کی آمد کا انتظار میرے شوہر کو ہے، نومولود بچے کا ڈائپر اور راتوں کو اٹھ کر دیکھ بھال بھی میرے شوہر کریں گے۔

مزیدخبریں