پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، کاروبار میں تیزی، ڈالر سستا

Nov 25, 2024 | 11:06 AM

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری ہوئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 1180 پوائنٹس کااضافہ دیکھنے میں آیا، کاروبارکے دوران انڈیکس 98 ہزار979 پوائنٹس پرٹریڈکرتے دیکھاگیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستاہوگیا، دوران کاروبار انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے66 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے دوران 100 انڈیکس میں ایک وقت میں 2 ہزار پوائنٹس سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا اور انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح 99 ہزار 632 بنائی۔

گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس مجموعی طور پر 469 پوائنٹس کے اضافے سے 97 ہزار 978 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بازار میں 96 کروڑ 99 لاکھ شیئرز کے سودے 35 ارب 16 کروڑ روپے میں طے ہوئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 196 ارب روپے بڑھ کر 12 ہزار 525 ارب روپے رہی۔

مزیدخبریں