ایک شخص پورے ملک کو یرغمال بنا رہا ہے, حکومت سے کہوں گا زبردستی روکے: ملک محمد احمد خان

Nov 25, 2024 | 04:07 PM

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ایک شخص ایک جماعت کے ذریعے پورے ملک کو یرغمال بنا رہا ہے، ایک صوبے کا وزیرِ اعلیٰ بلوائیوں کو لے کر وفاق پر حملہ آور ہے۔

 "جنگ " کے مطابق لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ کسی جماعت یا تحریک کا مقصد عوام کی بھلائی ہوتا ہے۔ میں حکومت سے کہوں گا کہ خدارا اسے زبردستی روکے، ان پر ایک چھوٹے سے واقعے کا الزام نہیں بلکہ 9 مئی کا الزام ہے۔ انہوں نے ملک، ملک کی فوج اور اداروں پر حملہ کیا۔

مزیدخبریں