لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان ریزیڈنٹ مشن کی ڈاکٹر ایما ژاؤچن فین(Dr. Emma Xiaoqin Fan) نے ملاقات کی،ملاقات میں جاری ترقیاتی منصوبوں، معیشت کی مضبوطی اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا-ملاقات میں زراعت، صحت، تعلیم، ماحولیاتی تحفظ اورڈیجیٹل ڈیویلپمنٹ پر تعاون بڑھانے پر غور کیا گیا-جلال پور ایریگیشن پراجیکٹ اور کلین انرجی کے بارے میں بات چیت کی گئی-
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر ایما ژاؤچن فین نے وویمن ایمپاورمنٹ اور پنجاب حکومت کے عوامی فلاحی اقدامات کو سراہا -وزیر اعلیٰ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی پنجاب کے مختلف منصوبوں میں مالی و تکنیکی معاونت کی تعریف کی-
وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اے ڈی بی کا تعاون عوام کی خوشحالی اور معیشت کی بحالی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ پنجاب حکومت سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے تحت آگے بڑھ رہی ہے- ایشیائی ترقیاتی بنک کے ساتھ مزید اشتراک کار پنجاب میں ترقی کے مقاصد کو مزید تقویت دے گا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان ریزیڈنٹ مشن کی ڈاکٹر ایما ژاؤچن فین نے کہاکہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان، خصوصاً پنجاب کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ پنجاب کی کلائیمٹ پالیسی ماحول اور اکانومی کیلئے سودمند ثابت ہوگی-