ایبٹ آباد(آئی این پی) پاکستانی پاسپورٹ کی بیحرمتی کرنے والے 2 افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا، پاسپورٹ پھاڑ کر ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی۔ پاکستان میں رہنے والے افغان باشندوں نے طوطا چشمی اور احسان فراموشی کی ایک اور مثال قائم کرتے ہوئے پاکستانی پاسپورٹ کی بے حرمتی کرڈالی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی پاسپورٹ کے بے حرمتی کرنے والے دونوں افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ افغان شہریوں کی جانب سے پاسپورٹ پھاڑنے، ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر تھانہ لورہ میں مقدمہ درج کروایا گیا تھا، پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں عظمت اللہ اور عظمت دین شامل ہیں۔
2 افغان شہری