پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کا انعقاد کامیاب رہا، چینی سفیر

Oct 25, 2024 | 10:58 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کا انعقاد کامیاب رہا ، 4ماہ میں چین اورپاکستان کےرہنماؤں کی دوبارہ ملاقات قریبی تعلق کااظہارہے۔

تفصیلات کے مطابق چینی سفیر نے کہا کہ چینی وزیراعظم کے دورہ کے دوران متعدد اہم ایم اویوز پر دستخط ہوئے،چینی وزیراعظم نےشہبازشریف کے ہمراہ  گوادر کے جدید ایئرپورٹ کا افتتاح کیا ۔

ان کا کہناتھا کہ چینی وزیراعظم نےصدر،وزیراعظم ،اسپیکراورچیئرمین سینیٹ  ، آرمی چیف اوردیگرسیکیورٹی عہدیداروں سےبھی ملاقاتیں کیں،چینی وزیراعظم نےان ملاقاتوں میں چینی شہریوں کے تحفظ کی بات کی،چین چاہتا ہےکہ چینی شہریوں پرحملوں میں ملوث افراد کیفر کردار تک پہنچیں، پاکستان میں دہشتگردی کا شکار ہونے والے چینی شہری معصوم ہیں،چینی شہری پاکستان کی ترقی کیلئےمنصوبوں پرکام کررہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کونوٹ کیا گیا پاکستان میں تمام مکاتب فکر نے ان حملوں کی مذمت کی،چینی رہنماؤں نےاس عزم کا اظہار کیا کہ وہ دہشتگردی کو جڑ سے اُکھاڑیں  گے،رہنماؤں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ چینی شہریوں پر حملوں کی بھرپور تحقیقات کریں گے،دہشتگردی سے لڑ کر قربانیاں دینے والی پاکستانی فوج اورپولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

مزیدخبریں