وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی علی امین گنڈاپور پر تنقید کا جواب آگیا

Sep 25, 2024 | 05:39 PM

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے   وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور سے متعلق بیان پرجواب آگیا۔

مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف  کہتے ہیں پنجاب میں جلسہ جلوس اگر دہشتگردی ہے تو  یہ دہشتگردی ہم کرتے رہیں گے، دہشتگردی جلسہ کرنا نہیں بلکہ ماڈل ٹاون میں حاملہ خواتین پر سیدھی سیدھی گولیاں چلانا ہے، ماڈل ٹاون کے مجرموں کو کوئی حق نہیں کہ دوسروں کو دہشتگرد کہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور راج کماری مریم نواز کے اعصاب پر سوار ہیں،مریم نواز کی تقریر علی امین کے ذکر کے علاوہ نامکمل ہوتی ہے، راج کماری مریم نواز تیاری پکڑیں علی امین گنڈاپور پھر پنجاب آرہے ہیں۔

مزیدخبریں