فرانس نے لبنان کی حمایت کا اعلان کردیا

Sep 25, 2024 | 07:43 PM

پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن) فرانسیسی صدر ایمانیول میکرون نے کہاہےکہ فرانس ہمیشہ لبنان کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور آئندہ بھی کھڑا رہے گا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے فرانسیسی صدر نے لبنان کے لیے فرانس کی حمایت کا اعادہ کیا۔ایمانیول میکرون نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ لبنان کی صورتحال فرانس کے لیے تشویش کا باعث ہے۔فرانسیسی صدر کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رواں ہفتے لبنان کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس شیڈول ہے۔خیال رہے کہ اسرائیل کے لبنان اور حزب اللہ کی جانب سے شمالی اسرائیل کے شہروں پر حملے مسلسل جاری ہیں جبکہ اسرائیل کی جانب سے گزشتہ چند دنوں کے دوران ہونے والے حملوں میں اب تک 570 لبنانی شہری ہلاک ہو چکے ہیں اور 1900 کے قریب افراد زخمی ہیں۔

مزیدخبریں