ایشیاء کپ، پاکستان بنگلہ دیش آج آمنے سامنے 

Sep 25, 2025

                                                                                       لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشیاء کپ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیمیں آج میدان میں اتریں گی پاکستان کی ٹیم کے لئے آج کا میچ اہمیت کا حامل ہے آج میچ جیتنے کی صورت میں گرین شرٹس کی فائنل میں رسائی کے امکانات بہت بڑھ جائیں گے پاکستان کی ٹیم نے گزشتہ میچ میں سری لنکا کی ٹیم کو شکست سے دوچار کیا تھا پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ آج کا میچ بہت اہم ہے ٹیم جیت کیلئے تیار ہے سری لنکا سے میچ جیتنے کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہیں بطور کپتان اور بیٹر میری پوری کوشش ہوگی کہ میں سو فیصد پرفارم کروں آج کے میچ میں محنت اور بہترین حکمت عملی سے میدان میں اتریں گے۔

مزیدخبریں