اقوام متحدہ میں وزیراعظم شہبازشریف کے وفد میں شامل خاتون رکن کی ماضی میں اسرائیلی سفارتکار سے ملاقات ، فواد چوہدری کا دعویٰ

اقوام متحدہ میں وزیراعظم شہبازشریف کے وفد میں شامل خاتون رکن کی ماضی میں ...
اقوام متحدہ میں وزیراعظم شہبازشریف کے وفد میں شامل خاتون رکن کی ماضی میں اسرائیلی سفارتکار سے ملاقات ، فواد چوہدری کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نے کہا ہے کہ  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے وفد میں شامل ایک رکن کے متعلق دعویٰ سامنے آیا ہے کہ انہوں نےماضی میں اسرائیلی سفارتکار سے ملاقات کی۔متعلقہ رکنِ وفد نے اس سے قبل بھی دعویٰ کیا تھا کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ایئر فورس ون میں بطور وفد رکن سفر کر چکی ہیں۔
فواد چوہدری نے پاکستانی خاتون شمعہ جونیجو کی ایک پرانی ٹوئٹ بھی شیئر کی جس میں وہ اسرائیلی سفارتکار شارون بارلی اور اپنے دوست ایلاڈ ریٹسن کے ساتھ ملاقات کررہی ہیں۔یہ پوسٹ 2018 کی ہے جس میں شمعہ جونیجو نے لکھا تھا کہ وہ اپنے پی ایچ ڈی ریسرچ کے لیے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر کو مدعو کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔

مزید :

قومی -