لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر 4 مرحلے میں بھارت نے بنگلا دیش کو 41 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔بھارت کے 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم آخری اوور میں 127 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ بھارت اور بنگلادیش کی ٹیمیں سپر 4 مرحلے کے اہم میچ میں دبئی میں مدمقابل تھیں۔ جہاں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔بنگلادیش کی ٹیم میں آج 4 تبدیلیاں کی گئیں۔ بنگلادیشی کپتان لٹن داس انجری کے باعث پلیئنگ الیون میں شامل نہیں تھے۔ ان کی جگہ جاکر علی کپتانی کی ذمہ داری نبھائیں۔ بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز اسکور کیے۔ بھارت کی جانب سے ابھیشیک شرما نے ایک بار پھر جارحانہ اننگز کھیلی اور صرف 37 گیندوں پر 75 رنز بنائے۔ بھارت کے 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی بیٹرز کھل کر نہ کھیل سکے اور پوری ٹیم 127 رنز بناسکی۔بنگلادیش کی جانب سے سیف حسن 69 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ پرویز حسین نے 21 رنز بنائے۔
اس کے علاوہ کوئی بھی بنگلادیشی بیٹر ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا۔
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 3، بمراہ اور چکرورتی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ اس جیت کے ساتھ بھارت ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا اور سری لنکا فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔
البتہ بھارت نیاپنا سپر 4 مرحلے کا ا?خری میچ جمعہ کو سری لنکا کے خلاف کھیلنا ہے۔
بھارت کے فائنل میں پہنچنے کے بعد پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان جمعرات کو ہونے والا میچ ورچوئل سیمی فائنل کی صورت اختیار کرگیا ہے، جیتنے والی ٹیم بھارت کے ساتھ فائنل کھیلے گی۔