حج 2026،مشاعر خدمات کیلئے درخواستوں کی سکروٹنی کا عمل شروع 

Sep 25, 2025

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) حج2026ء سرکاری عازمین کی مشاعر خدمات کیلئے طوافہ کمپنیوں کے بعد مکہ مدینہ کے لئے عمارتوں کی فراہمی کے لئے ٹینڈر جمع کرانے والوں کی درخواستیں ان کی موجودگی میں کھول لی گئیں،سکروٹنی شروع، آج سرکاری حج سکیم کے ایک لاکھ20ہزار حجاج کو مکہ مدینہ میں کھانے کی فراہمی کیلئے کیٹرنگ کمپنیاں ٹینڈر جمع کرا سکیں گی، دو بجے تک درخواستیں جمع ہوں گی، تین بجے سب کی موجودگی میں ٹینڈر اوپن ہوں گے،18 طوافہ کمپنیوں کی سکروٹنی کے بعد شارٹ لسٹ کر لی گئیں۔ٹیکنیکل اور فنانشل 50 50پوائنٹ ہوتے ہیں ڈی جی حج عبدالوہاب سرمرو کی قیادت میں سات رکنی ہائرنگ کمیٹی میرٹ پر ہائرنگ یقینی بنانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر میٹنگ کر رہی ہے۔

  جدہ میں رات گئے بھی میٹنگ کا سلسلہ جاری رہا ہے۔

مزیدخبریں