ترقی پذیر ممالک کے لیے ٹیکنالوجی کوئی عیاشی نہیں بلکہ بقاء کی شرط ہے: بلال بن ثاقب

نیویارک (ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے کرپٹو کرنسی اور بلاک چین بلال بن ثاقب نے کہاہے کہ ترقی پذیر ممالک کے لیے ٹیکنالوجی کوئی عیاشی نہیں بلکہ بقا ءکی شرط ہے،پاکستان پیچھے نہیں، قیادت کے لیے تیار ہے۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں بلال بن ثاقب نے کہاکہ نوجوان ڈیجیٹل ذرائع سے مستقبل تعمیر کر رہے ہیں، ہمیں انہیں عالمی معیشت سے جوڑنا ہے, کرپٹو، بلاک چین اور اے آئی ترقی کی نئی بنیاد ہیں، پاکستان اب ترقیاتی ایجنڈوں کا محتاج نہیں، بلکہ ماڈلز اور خیالات کا خالق ہے، عالمی جنوب کو ٹیکنالوجی میں برابر کا موقع ملنا چاہیے ۔
بلال بن ثابت نے UNGA80 میں مطالبہ کیاکہ ترقی پذیر ممالک کو ٹیکنالوجی میں مساوی رسائی ملنی چاہیے، نوجوان ترسیلات اور ڈیجیٹل ذرائع سے اپنی تقدیر بدل رہے ہیں ۔
اس موقع پر بلال بن ثاقب نے نوبل انعام یافتہ محمد یونس، مائیکروسافٹ کے صدر بریڈ اسمتھ اور قازق وزیر ڈیجیٹل ڈویلپمنٹ سےبھی ملاقات کی جس میں ان کاکہناتھاکہ نوجوانوں، سوشل بزنس اور ٹیکنالوجی کے ملاپ سے غربت اور ناہمواری ختم کی جا سکتی ہے۔