ہاتھ سے بنے قالینوں کی عالمی نمائش7اکتوبر کو شروع ہوگی

Sep 25, 2025

لاہور(لیڈی رپورٹر)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے چیف ایگزیکٹو فیض احمد چدھڑ ہاتھ سے بنے قالینوں کی 41ویں عالمی نمائش کا افتتاح کریں گے، 7سے 9اکتوبر تک عالمی نمائش میں 40سے زائد ممالک سے 100کے قریب کمپنیاں شریک ہونگی۔ یہ بات چیئر مین عالمی نمائش ریاض احمد نے بتائی۔

  انہو ں نے چیف ایگزیکٹو اور دیگر افسران کی جانب سے عالمی نمائش کی کامیابی کے لئے ہر طرح کی معاونت فراہم کرنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ نمائش میں شریک ہونے والے غیر ملکی خریداروں کو بہترین ہاسپیلٹی پیکج کی پیشکش کی گئی ہے جس سے پاکستان کا مثبت امیج اجاگر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پی سی ایم ای عالمی نمائش کے ذریعے برآمدات کے فروغ کے لئے پر عزم ہے اور اس سے ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کیلئے بھی ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ ٹڈیپ کی جانب سے ہر طرح کی معاونت سے عالمی نمائش کی سو فیصد کامیابی یقینی ہے۔ غیر ملکی خریداروں سے مضبوط شراکت داری کے لئے بھی مربوط حکمت عملی مرتب کی گئی۔

  ہے جس کے دورس نتائج ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ مینو فیکچررزکی جانب سے عالمی نمائش میں انتہائی معیاری اور دیدہ زیب ڈیزائنوں سے مزین قالینوں کی مصنوعات ڈسپلے کی جائیں گی جس سے وسیع پیمانے پر برآمد ی سودے ہونے کی قوی امید ہے۔

مزیدخبریں