جدہ(محمد اکرم اسد) پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید نے کہا ہے پاکستان کے عوام اور حکومت سعودی عرب کی ترقی اور دفاع کیلئے شانہ بشانہ کام کرتے رہیں گے۔آج دنیا سعودی عرب کی ترقی اور سعودی عرب کی کامیابیوں کی وجہ سے اسکی طرف متوجہ ہو رہی ہے۔قونصل جنرل نے کہا حکومت پاکستانی عوام اور مملکت میں موجود 30 لاکھ پاکستانیوں کی جانب سے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو انکے قومی دن پر مبارکباد پیش کرتے ہیں وہ یہاں سعودی عرب کے 95ویں قومی دن کو منانے کیلئے پاکستان انویسٹرز فورم کی منعقدہ شاندار تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب کی صدارت فورم کے صدر چوہدری شفقت محمود نے کی جبکہ سابق وزراء چوہدری شہباز حسین اور ایم این اے اعجاز الحق نے بھی خصوصی شرکت کی،نظامت کے فرائض چوہدری ظہیر نے ادا کئے، مہمان خصوصی شہزادہ سعود بن سیف الاسلام بن سعود نے سعودی قومی دن منانے پر پاکستان انویسٹرز فورم، حکومت پاکستان اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا دونوں مملک دھائیوں سے ایک دوسرے سے جْڑے ہوئے ہیں۔سابق وفاقی وزیر اور رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق نے کہا کہ میں آج یہاں سعودی قومی دن منانے کیلئے آیا ہوں لیکن ہمیں اپنی خوشیاں مناتے ہوئے غزہ میں مسلمانوں کے دکھ کو بھی یاد رکھنا چاہے۔تقریب میں چوہدری اللہ دتہ، مسعود احمد پوری،سابق صدارتی مشیر سردار عنایت اللہ عارف، سابق مشیروزیر اعلی پنجاب چوہدری اظہر وڑائچ، چوہدری اکرم گجر، سردار وقاص عنایت اللہ، سردار اشفاق، انجنئیرعارف مغل کے علاوہ سیاسی، مذہبی تنظیموں کے سربراہان اور کارکنان شامل تھے۔تقریب میں گلوکار نعیم سندھی اور سعودی گلوکاروں نے بہترین پرفارم کیا،،تقریب کے اخر میں کیک کاٹا گیا۔
قونصل جنرل